نیم گرم پانی میں لیموں

اگر جسم پر اضافی چربی موجود ہوتو یہ بہت بری لگتی ہے اور اس کے نجات کے لئے ہم کئی طرح کے طریقے آزماتے ہیں۔آئیے آپ کو چربی پگھلانے کے لئے انتہائی آسان نسخہ بتاتے ہیں جسکے ایک مہینے استعمال سے ہی آپ کی دنیا بدل جائے گی۔ دنیا کی مشہور خاتون Danette Mayجو ورزشیں سکھانے کے لئے شہرت رکھتی ہے نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں لوگوں کومشورہ دیاہے کہوہ کم از کم28دن تک لیموں کا استعمال روز کریں۔

اس کا کہنا ہے کہ لیموں ایک الکلائن غذا ہے اور اس کے استعمال سے جسم سے فاسد اورزہریلے مادے نکل جاتے ہیں اور وزن میں حیرت انگیز کمی واقع ہوتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ لیموں والاپانی جگر کو صاف کرکے ہمارے خون کو صاف ستھراکردیتا ہے۔اس کے ساتھ ہمارے معدے سے زہریلی گیسیں بھی نکل جاتی ہیں اور بدہضمی کا خاتمہ ہوتا ہے۔

آپ کو بس یہ کرنا ہے کہصبح سویرے اٹھتے ہی آدھا لیموں پانی میں نچوڑنا ہے اور یہ گلاس پی لینا ہے۔یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ آپ لیموں پانی کا استعمال صبح سویرے کریں اور اسے پینے سے قبل خالی پیٹ ہوں۔یاد رہے کہ ٹھنڈے پانی میں لیموں نہ ڈالاجائے بلکہ تازہ پانی استعمال کیا جائے اور اگر پانی کو نیم گرم کرلیا جائے تو یہ اور زیادہ فائدہ دے گا۔اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تا کہ دوسرے لوگ بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔‎ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ نہار منہ شہد اور لیموں ملا نیم گرم پانی پینے سے نزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔ شنگھائی یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے

کہ اگر صبح اٹھ کر نہار منہ گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد ملاکر استعمال کیا جائے تونزلہ،زکام اور معدے کے امراض سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتاہے۔ماہرین کے مطابق لیموں اور شہد معدے کی صفائی کرتے ہیں جس کے باعث معدے میں مضر صحت اشیاءجیسے چکنائی وغیرہ جمع نہیں ہوتی جس سے انسان معدے کی بیماریوں سے بچا رہتا ہے ۔تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملانیم گرم پانی پینا چاہیئے یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا اور وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *