خوبصورت مرد وہ ہوتاہےجوبن مانگے عورت کی ۔ جوعورت کو مزاج کی تپش سے جلا کر جو وحشت کے گھوڑے پرسوا ر ہوکر عورت کی

عورت محبت کرے اور اسے چھوڑنے کا سوچے یہ ناممکنات میں سب سے اعلی ٰ درجے کی بات ہے۔ عورت محبت میں جنت اور نفرت میں اوقات دکھا سکتی ہے۔ آنسو بہت کمال کی چیز ہوتی ہیں۔ دیکھنے میں بہت شفاف نظر آتے ہیں ۔ حالانکہ پتہ نہیں کتنا میل، کتنا کھوٹ ، کتنا پچھتاوا یہ اپنے ساتھ بہا کر لے جارہے ہوتے ہیں۔ یقین مانیں محبت عمریں نہیں دیکھتی اسے امیراور غریب سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا اسے چھوٹا بڑا شادی شدہ ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ، یہ صورتوں کو نہیں دیکھتی، بس ایک بار د ل میں اترنے کی بات ہے پھر وہی خوبصورت بن جاتا ہے ،

محبت کی بس ایک شرط ہے محبوب ملے نہ ملے بس اس کی عز ت خاک میں نہ ملے چاہے اس کے لیے خود ہی خا ک کیوں نہ ہونا پڑے ۔ اکثر چپ رہ جانے والوں کے بارے میں یہی خیال کیا جاتا ہے ۔ کہ وہ ہار گئے ہماری باتوں کے جواب میں ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ ہم نے ان کو لاجواب کر دیا مگر نہیں ہرگز نہیں کبھی کبھی چپ رہنے والے اور ہر بات کو جلدی ختم کردینے والے یا پھر کڑوے جوا ب دینے والے صرف اپنا آپ۔آپ کے سامنے توڑنا نہیں چاہتے ۔

آپ سے بھلائی کی بھیک نہیں مانگنا چاہتے آپ سے اپنی حالت پر افسوس نہیں کروانا چاہتے اور بدلے میں بے مروت کہلا کر برا بن جانے کو ہی بہتر سمجھتے ہیں۔ ہر وہ شخص جو آپ کی زندگی میں قدم رکھتا ہے اس کے آنے کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے۔ کچھ لوگ آپ کو محبت کرنا سکھادیتے ہیں کچھ لوگ محبت نبھانا کچھ صبرکرنا سکھادیتے ہیں تو کچھ خواب دیکھنا اور کچھ لوگ انہیں خواب کو پورا کرنے کا حوصلہ دے جاتے ہیں۔ جس شخص سے حدسے زیادہ محبت ہو اسی سے اتنی نفرت بھی ہوسکتی ہے۔

کیونکہ خوبصورت شیشہ جب ٹوٹتا ہے تو خطرنا ک ترین ہتھیاربن جاتا ہے۔ وقت اور پیار دونوں زندگی میں اہم ہوتے ہیں ۔ وقت کسی کا نہیں ہوتا اور پیار ہرکسی سے نہیں ہوتا ۔ نصیب سے جو مل جائے اسے محبت نہیں کہتے۔ محبت تو عبادت ہے اور عبادت کرنی پڑتی ہے۔ خوبصورت مرد وہ ہوتا ہے ۔ جو عورت کی بڑی سے بڑی خطاؤں کو معاف کردیتا ہے۔ خوبصورت مرد وہ ہوتا ہے

جو وحشت کے گھوڑ ے پرسوا ر ہو کر عورت کی انا کی دھجیاں نہیں اڑا دیتا۔ خوبصورت مرد وہ ہوتا ہے جو بن مانگے عورت کو محبت دیتا ہے ۔ خوبصورت مرد وہ ہوتا ہے جو عورت کو اپنے مزاج کی تپش سے جلا کر راکھ نہیں دیتا۔ خوبصورت مرد وہ ہوتا ہے ، جو عورت کا محافظ بن کے اس کو تحفظ کا احساس بخشنا ہے ۔ اسے ہر برے اور غلط کام سے روکتا ہے اس کا رہبر بن کے رہنمائی کرتا ہے اس کی عزت پر اپنی زندگی فنا کردیتا ہے۔ اس کے ایک آنسو پر زمانے سے الجھ جاتا ہے ۔ اس کی ہنسی کو اپنی زندگی سمجھ کے ہمیشہ اسے ہنستا ہو ا رکھتا ہے۔ وہ ہوتا ہے خوبصورت مرد۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *