حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جس انسان کو غصہ زیادہ آتا ہے وہ انسان۔

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا جس انسان کو غصہ زیادہ آتا ہے وہ انسان پیار بھی اتنا ہی زیادہ کرتا ہے ، اور اتنا ہی صاف دل رکھتا ہے ۔جب تمہارے دل میں کسی کے لئے نفرت پیدا ہونے لگے تو فورا اس کی اچھائی کو یاد کرو۔جب تم دنیا کی مفلسی سے تنگ آجاؤ اور رزق کا کوئی رستہ نا نکلے،تو صدقہ دے کر اللہ سے تجارت کرو۔زندگی میں چاہے کتنی بھی خوشیاں ہو ہمارے پاس لیکن ہم تب تک خوش نہیں ہوسکتے جب تک ہمارے ساتھ وہ نہیں جس کے ساتھ ہم خوش ہونا چاہتے ہیں۔معافی مانگنا؟

یہ ظاہر نہیں کرتا کہ آپ غلط اور دوسرا صحیح ہے ۔ بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے رشتے کی اہمیت آپ کی انا سے بڑھ کر ہے۔اچھے وقت سے زیادہ اچھا دوست عزیز رکھو کیوں کے اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے۔ رشتوں کی خوبصورت ی ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنا ہے ، بے عیب انسان تلاش مت کرو، ورنہ اکیلے رہ جاؤ گے۔جب انسان کی عقل مکمل ہوجاتی ہے تو اس کی گفتگو مختصر ہوجاتی ہے۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کسی شخص نے پوچھا میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ صبح نماز پڑھوں مگر اٹھا نہیں جاتا؟

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : یہ نیند کی وجہ نہیں بلکہ تم جو سارے دن مین جو گناہ کرتے ہو وہ تمہارے گردن میں طوق ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں باندھ کر تمہیں اٹھنے نہیں دیتے ۔ایمان اور حیا دو ایسے پرندے ہیں کے اگر ان میں سے ایک اُڑ جائے تو دوسرا خود ہی اُڑ جاتا ہے۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اس شخص کی دوستی پر اعتبار نہ کر جو اپنے اقرار کو پورا نہ کرتا ہو۔

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا یہ دنیا ایک مقررہ وقت تک رہے گی اور آخر ت ہمیشہ تک۔معاف کرنا سب سے زیادہ اسے زیب دیتا ہے جو سزادینے پر قادر ہو۔جس کی امیدیں اللہ کے ساتھ ہوں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا ، ناکام وہ ہوتا ہے جس کی امیدیں دنیا والوں سے وابستہ ہوں ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اچھا دوست ہاتھ اور آنکھ کی طرح ہوتا ہے جب ہاتھ کو درد ہوتا ہے تو آنکھ روتی ہے اور جب آنکھ روتی ہے تو ہاتھ آنسو صاف کرتا ہے ۔

اخلاق وہ چیز ہے جس کی قیمت کچھ نہیں دینا پڑتی مگر اس سے ہر چیز خریدی جاسکتی ہے ۔ جو حق کو چھوڑ کر عزت کا طلب گار ہوتا ہے ، ذلیل ہو کر رہتا ہے اور جو حق کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے ، ذلت اس کا ہمیشہ کے لئے مقدر بن جاتی ہے ۔ہتھیاروں سے جنگ تو جیتی جاسکتی ہے مگر دل نہیں دل تو کردار سے جیتے جاتے ہیں ۔کائنات کی سب سے مہنگی چیز احساس ہے جو دنیا کے ہر انسان کے پاس نہیں ہوتا ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ عادت پر غالب آنا، کمال فضیلت ہے۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : عقل مند کی عادت ہے کہ وہ ضرورت یا دلیل کے بغیر بات نہیں کرتا۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *