صبح خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد کشمش کا پانی بنانے کا طریقہ

کشمش قدرت کا انمول تحفہ ہے یہ کھانے میں مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کیلئے بہت اچھا ہے ۔کشمش کا پانی ہماری صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے ۔ صبح خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ مضبوط ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ دل جگر اور گردوں کیلئے بھی یہ پانی کافی فائدہ مند ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ دل جگر اور گردوں کیلئے بھی یہ پانی کافی فائدہ مند ہوتا ہے ۔ کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کا استعمال صبح خالی پیٹ کرکے ناصرف صحت مند رہ سکتے ہیں

یہ کئی طرح کی بیماریوں سے لڑنے میں بھی فائدہ مند ہوتی ہے ۔ انہی میں سے ایک کشمش ہے آج ہم آپکو کشمش کا پانی بنانے کا طریقہ اور کشمش کا پانی پینے کے فائدوں کے بارے میں بتائیں گے کشمش کا پانی صحت سے جڑی بہت ساری بیماریو ں میں مفید ہوتا ہے ۔ کشمش جتنی ہماری صحت کیلئے فائدہ مند ہوتی ہے اس سے کئی گناہ زیادہ اس کا پانی ہماری صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے ۔ کشمش کھانے میں مزیدار ہوتی ہے ۔ لیکن اکثر لوگ اسے رات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ استعمال کرتے ہیں کشمش کا پانی پینے سے بلڈ سرکولیشن بہتر ہوتا ہے ۔ اس پانی کے باقاعدہ استعمال سے دل کی بیماریوں کو کوسوں دور رکھ سکتے ہیں۔

یہ دل کو صحت مند رکھنے میں کافی مفید ہوتاہے ۔ یہ دل کی بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ یہ برے کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور یہ ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ کشمش کا پانی پینے سے جگر کی صفائی ہوتی ہے ۔ کشمش کے پانی میں کئی طرح وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے زہریلے مادے جسم سے باہر نکل جاتے ہیں۔ کشمش کا پانی پینے سے آپکا جگر صاف رہے گا اور کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ۔ اگر آپ تیزابیت کیوجہ سے پریشان رہتے ہیں یا کھانا اچھی طرح ہضم نہیں ہوتا ہے ۔ آپکو روزانہ نہار منہ کشمش کے پانی کا ا ستعمال کرنا چاہیے اس کے استعمال سے قبض دور ہوجاتی ہے اس کا استعمال کرنے سےہم پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ۔

آپ اپنے گردوں کو صحت مند بنا نا چاہتے ہیں ۔ آپ کو باقاعدگی سے کشمش والے پانی کا استعمال کرنا چاہیے اس کے استعمال سے گردے صحت مند ہوجاتے ہیں روزانہ صبح خالی پیٹ کشمش کا پانی پینے سے ریڈ بلیڈ سیلز کی تعداد بڑھتی اور خون صاف ہوتا ہے ۔ اس کا استعمال باقاعدگی سے کرتے ہیں تو بہت جلد خون کی کمی دور ہوجاتی ہے ۔ کشمش کا پانی بنانے کا طریقہ یہ ہے سب سے پہلے مٹی کا ایک برتن لینا ہے کشمش کو اچھی طرح پانی سے دھو لیں پھر ایک گلاس پانی میں ایک بڑا چمچ کشمش کا ڈال کر رات بھر کیلئے ڈھانپ کررکھ دیں پھر خالی پیٹ اس پانی کو پی لیں پھر کشمش بھی کھالیں کشمش کھانے کے بعد ایک گھنٹہ تک کچھ نہیں کھانا پینا ہے کچھ دنوں میں آپ کو فرق دکھنا شرو ع ہوجائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *