Sharing is caring!سفید بال بڑھاپے کی علامت ہوتے ہیں اور ساتھ ہی بزرگی کی علامت بھی ہیں اور حدیث مبارکہ میں ہے کہ اللہ کو ایسے شخص سے حیا آتی ہے جس کے بالوں میں سفیدی اتر چکی ہو لیکن یہی سفیدی قبل از وقت آجائے تو لوگوں کی باتیں سننے کو ملتی ہیں اور ساتھ ہی نبی کریم ﷺ کا فرمان عالی شان بھی ہے
مسلم میں حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ ؓ اس حال میں آپﷺ کی خدمت میں لائے گئے کہ ان کے سر اور داڑھی کے بال سقامہ گھاس کی طرح سفید تھے اورنبی ﷺ نے فرمایا اس سفیدی کو کسی اور چیز کے ساتھ بدل دو لیکن سیاہ رنگ سے بچو آج کل جوانی میں ہی متعدد لوگوں کے بال سفید ہونے لگتے ہیں۔
اس تحریر میں سفید بال کالے کرنے کا ایک آزمودہ اور نہایت ہی آسان نسخہ بتانے جارہے ہیں ۔ یہ چیز چائے کی پتی میں ملا کر لگا لیں بالوں کی سفیدی ایسے غائب ہوجائے گی جیسے وہ کبھی تھی ہی نہیں ۔اس نسخہ کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ شیشہ یا پلاسٹک کی صاف پیالی لیجئے
اس میں دو چمچ کے برابر چائے کی پتی ڈال دیجئے اس کے بعد اس میں ہڑڑ کے دو سے تین دانے ڈال لیجئے اور اس کے بعد ان کو کسی چیز میں پیس لیجئے اب اس میں آلو کا چھلکا تقریبا 2 چمچ ملا لیجئے اور پھر پین میں 2 چمچ ناریل کا تیل لیجئے اور چولہا جلا لیجئے جب تیل گرم ہوجائے تو تینوں چیزیں اس تیل میں ڈال دیجئے اور ان کو ہلکی آنچ پر پکائیے اس وقت تک ان کو پکائیے جب تک کہ ان کا رنگ تیل میں شامل نہ ہوجائے تقریبا 12 سے 15 منٹ ان کو پکاتے رہئے جب یہ چیز یں مکمل پک جائیں تو چولہا بند کر دیجئے ۔ ان چیزوں کی مقدا راپنے بالوں کے لحاظ سے بڑھائی جاسکتی ہے ۔ پکنے کے بعد ایک صاف پیالی لے
کر اس میں اس تیل کو اس طرح چھانیں کہ باقی سارے اجزاء الگ ہوجائیں اب آپ اس تیل کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر رکھ لیجئے یہ تیل ایک ہفتہ تک محفوظ رہ سکتا ہے اب اس کے استعمال کا طریقہ جان لیجئے اب اس تیل کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیے اور اچھی طرح مساج کیجئے 5 سے دس منٹ بعد اپنے بالوں کو کسی اچھے شیمپو سے دھو لیجئے یہ نہ صرف آپ کے بالوں کو کالا کرے گا بلکہ آپ کے بالوں کو لمبا اور گھنا بھی کرے گا آپ کے بالوں میں اتنی حیرت انگیز تبدیلی آئے گی جو یقینا آپ کو بھی حیران کر دے گی ۔اس نسخہ کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کیا کریں انشاء اللہ آپ کے سفید بال آہستہ آہستہ کالے ہوتے چلے جائیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین