موت کیا ہے ؟؟؟

ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے کہا یا علی مجھے یہ بتائیں کہ موت کیا ہے؟؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا اگر میں تمہیں حقیقت بتاؤں کہ موت کیا ہے تو تم نے

ایک شخص نے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے کہا یا علی مجھے یہ بتائیں کہ موت کیا ہے؟؟

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا اگر میں تمہیں حقیقت بتاؤں کہ موت کیا ہے تو تم نے یقین نہیں کرنا۔ اس شخص نے کہا آپ بتائیں میں کروں گا یقین۔

حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا سنو موت زندگی ہے یہ بات سن کر وہ شخص خاموش ہو گیا۔ پھر اس شخص نے کہا یہ کیسے ہو سکتا ہے

کہ انسان کی موت انسان کی زندگی ہو۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا اچھا تو مجھے یہ بتاؤ۔ جب تم پیدا ہوئے تھے کس حالت میں تھے۔ اس شخص نے کہا میں تو کیا ہر انسان جب پیدا ہوتا ہے تو رو رہا ہوتا ہے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا وہ رو رہا اس لئے ہوتا ہے کیونکہ جب وہ اپنی ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے۔ اس کو لگتا ہے کہ وہی اس کی زندگی ہے اور جب وہ دنیا میں آتا ہے تو اسے لگتا ہے جیسے اس کی موت آنے لگی ہے۔ اس لیے وہ روتا ہے۔ اور جب انسان دنیا سے جاتا ہے تو لوگ ہوتے ہیں کہ اس کی موت ہوگئی ہے حقیقت میں تو وہ اپنی اصل زندگی کی طرف جا رہا ہوتا ہے۔

سبحان اللہ سب کو سمجھ کر شیئر کریں تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اوراصل زندگی آخرت کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *