بنیے کا ادھار

بیان کیا جاتا ہے کہ چند صوفیوں نے ایک بنیے سے ادھار لے لیا لیکن بر وقت رقم ادا نہ کر سکے۔

بنیا ہر روز تقاضا کرتا اور انھیں سخت سست کہتا تھا۔ صوفیوں کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ بنیے کی تلخ باتیں سنیں اور خاموش رہیں۔ایک دانشمند نے انھیں اس ذلت میں مبتلا دیکھا تو کہا کہ آج جس طرح تم لوگ بنیے کا تقاضا سنتے اور اسے ٹال دیتے ہو، اگر اسی طرح اپنی خواہشوں کو ٹال دیتے۔یعنی اپنے نفس کا کہا مان کر ادھار کرذلت نہ اٹھاتے تو تمھارے حق میں بہتر ہوتاْدست سوال غیر کے آگے نہ کر درازبہتر ہے اس سے بھوک کی سختی ہزار بارمفلس ہے گر تو گوشت کی حسرت کبھی نہ کر اک دن عذاب بنتا ہے قصاب کا ادھاروضاحت حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں قرض لینے کی مذمت کی ہے اور اس سے بچنے کا نہایت آسان اور عمدہ طریقہ بتایا ہے۔ ان کا ارشاد ہے کہ جس طرح ایک مفلس شخص قرض خواہ کا تقاضا سن کر خاموش رہتا ہے۔ اور اس کی تلخ باتوں کو بھی برداشت کرتا ہے۔ اسی طرح اگر وہ اپنے نفس کے تقاضے پر خاموش رہے اور نفس کی ترغیب کا شکار نہ ہو تو ہر طرح کی ذلت سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *