اللہ تعالیٰ ہمیں ہر ہر حال میں اپنے ساتھ جڑے رہنے کی خوش بختی عطا فرمائے ، آمین ۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کو کس کس طریقے سے حوصلہ دیا ہے ۔دنیا کی زندگی بڑی مشکل ہے ۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور ایمان قائم رکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ کئی بار حدود کراس کر جاتا ہے انسان ، کئی بار واپس آتا ہے ، کئی بار توبہ کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سب جانتا ہے ۔ اسے اس دنیا میں پیش آنے والے مسائل کا بھی علم ہے ، اور انسان کو درپیش فطرت کا بھی ۔

اسئ لئے اس نے انسان سے محبت بھرے ، خوبصورت دعوے اور وعدے کر رکھے ہیں :
جب کوئی انسان کسی دوسرے انسان کی برائی کرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے میں تم سے زیادہ جانتا ہوں :

إِنِّىٓ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (البقرہ)
اور جب انسان آنے والے وقت سے ڈرتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اسے حوصلہ دیتا ہے ، اور کہتا ہے کوئی بات نہیں میں سب جانتا ہوں :
إِنِّىٓ أَعْلَمُ غَيْبَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ (البقرہ)
جب انسان اپنی زندگی کے مصائب سے پریشان ہو کر اللہ تعالیٰ کے بارے میں شک و شبہے کا شکار ہوتا ہے ، اور پوچھتا ہے وہ کہاں ہے ، تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے :
میں قریب ہی ہوں ، بلانے والا بلاتا ہے تو میں اس کے بلاوے کا جواب دیتا ہوں ۔
فَإِنِّى قَرِيبٌ , أُجِيبُ دَعْوَةَ ٱلدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقرہ)

اللہ تعالیٰ کو خوب پتہ ہے کہ اس نے انسان کو اس دنیا میں کتنے بڑے دشمن کے سامنے کھڑا کر رکھا ہے ۔ اس لئے وہ کہتا ہے میں تیرے ساتھ ہوں ۔
إِنِّى مَعَكُمْ (المائدہ)
اسے پتہ ہے کہ اس دنیا کے سہم اور خوف کیا ہیں ۔ وہ کہتا ہے رزق مانگنا ہے تو مانگو :
میں نازل کروں گا تم پر ۔
إِنِّى مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ (المائدہ)
وہ کہتا ہے تم میری بندگی کرو گے تو میں تمہیں دوسرے انسانوں پر بزرگی دوں گا :
إِنِّى ٱصْطَفَيْتُكَ عَلَى ٱلنَّاسِ (الاعراف)
پھر بھی اگر کوئی غلطی ہو جاتی ہے تو میں معاف کر دوں گا :

وَإِنِّى لَغَفَّارٌ لِّمَن تَابَ وَءَامَنَ وَعَمِلَ صَٰلِحًا ثُمَّ ٱهْتَدَىٰ (طہ)
وہ کہتا ہے طیبات میں سے کھاو اور اصلاحی کام کرو ، میں تمہارے اعمال جانتا ہوں :
كُلُوا۟ مِنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَٱعْمَلُوا۟ صَٰلِحًا ، إِنِّى بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ (المومنون)
وہ کہتا ہے مجھے سب معلوم ہے ۔ جو دنیا کی ان آزمائشوں میں ثابت قدم رہیں گے ، میں انہیں ان کے صبر کا بدلہ دوں گا اور انہیں سربلند کروں گا :
إِنِّى جَزَيْتُهُمُ ٱلْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوٓا۟ أَنَّهُمْ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ (المومنون)
وہ کہتا ہے میں اپنے بندوں کو ڈراتا نہیں ہوں ، لیکن اگر کوئی غلطی کر لے ، اور بعد میں اچھائی کر لے ، تو میں بخشنے اور محبت کرنے والا ہوں ۔

إِنِّى لَا يَخَافُ لَدَىَّ ٱلْمُرْسَلُونَ ، إِلَّا مَن ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًۢا بَعْدَ سُوٓءٍ فَإِنِّى غَفُورٌ رَّحِيمٌ (النمل)
وہ کہتا ہے میں اللہ ساری کائنات کا رب ہوں ۔
إِنِّىٓ أَنَا ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ (القصص)
۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر ہر حال میں اپنے ساتھ جڑے رہنے کی خوش بختی عطا فرمائے ، آمین ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *